یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے سے جاری سماج وادی پارٹی میں خاندانی ٹکراو کے درمیان پارٹی کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کی بات آخر کار سچ ثابت ہو ہی گئی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے چچا شو پال سنگھ یادو نے جمعہ کو کہا کہ وہ 'سماجوادی سیکولر مورچہ نام سے نئی پارٹی بنا رہے ہیں، جس کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ہوں گے۔
ملائم سنگھ یادو کے بہنوئی اجنٹ سنگھ کے گھر منعقدہ میٹنگ کے دوران شیو پال نے اعلان کیا کیا کہ وہ سیکولر محاذ کا قیام کریں گے، جس کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو هوگے۔ خیال رہے کہ شیو پال یادو نے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی یہ اشارہ دے دیا
تھا کہ وہ ایس پی سے الگ ہو کر نئی پارٹی تشکیل بنائیں گے۔
آخرکار ٹوٹ ہی گئی سماجوادی پارٹی ، شیوپال یادو نے کیا نئی پارٹی بنانے کا اعلان ، ملائم ہوں گے قومی صدر
حال ہی میں شیو پال یادو نے اکھلیش یادو کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ یا تو اکھلیش یادو پارٹی صدر کا عہدہ چھوڑیں ورنہ پارٹی میں تقسیم یقینی ہے۔ شیو پال یادو کے اس بیان کے بعد سے ہی سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ شیو پال یادو جلد ہی اپنی پارٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ایسے میں آج سیکولر مورچہ بنانے کی بات کر کے شیو پال یادو نے سب کو جواب دے دیا